حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد کی جانب سے اپنے قوم کے بچوں کو تہذیب اسلامی سے واقف کرانے کے لئے علامہ باقر مجلسی علیہ الرحمہ کی کتاب حلیۃ المتقین جس کا اردو ترجمہ مولانا مقبول احمد صاحب نے تہذیب الاسلام کے نام سے کیا تھا اس کو ویڈیو کی شکل میں اپیسوڈ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
مکتب کے پرنسپل سید شاداب احمد رضوی نے کہا کہ اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ دور حاضر میں اس اہم کتاب کو ایک نئے انداز سے محفوظ کرنے کے ساتھ جو لوگ اردو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ان تک اس کتاب کو پہچانا مقصد ہے۔ اس طرح مومنین اس اہم کتاب سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ وقت کی اہمیت کے پیش نظر صرف 15 منٹ کا ایک اپیسوڈ ہوگا تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ تمام اپیسوڈ دیکھ سکیں۔
مکتب سدرۃ المنتہیٰ کا یوٹیوب چینل: https://youtu.be/kMxZLv-zL9o
واضح رہے کہ مکتب سدرۃ المنتہیٰ دور حاضر میں آن لائن بچوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے فی الحال دیڑھ سو بچے اور بچیاں حصول علم کر رہے ہیں ۔ ہندوستان کے علاؤہ امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا ۔ ڈینمارک اور سعودی عرب، دبئی، کویت اور نیپال و بنگلہ دیش سے طلباء و طالبات کسب فیض کر رہے ہیں۔
مکتب میں داخلہ کے لئے ویب سائٹ پر داخلہ فارم بھرا جا سکتا ہے: www.maktabsm.in